قتل

فیصل آباد ‘ دشمنی پرمسلح افراد نے گھر میں گھس کر 2بھائیوں کو قتل کر دیا

فیصل آباد (عکس آن لائن) فیصل آباد میں دشمنی کی بنیاد پرمسلح افراد نے گھر میں گھس کر 2بھائیوں کو قتل کر دیا ۔پولیس کے مطابق فیصل آباد کے تھانہ ملت ٹاون کے علاقے دھنولہ میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر 2بھائیوں ثاقب اور کاشف کو اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔دہرے قتل کے بعد ملزمان موقع سے باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس کے مطابق مقتولین کی دشمنی چلی آ رہی تھی جس کے حوالے سے شبہ ہے کہ انہیں ان کے مخالفین نے قتل کیا ہے۔پولیس نے مقتولوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے الائیڈ اسپتال منتقل کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں