کپاس

فیصل آباد، کپاس کے کاشتکاروں کو مقررہ کھادوں کا بر وقت استعمال اور جڑی بوٹیوں کی تلفی کی ہدایت

فیصل آباد(عکس آن لائن)ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری خالد محمود نے کہا کہ کپاس کی بہتر فصل کے حصول کے لیے مقررہ کھادوں کا بر وقت استعمال اور جڑی بوٹیوں کی تلفی ضروری ہے جبکہ فصل میں مفید کیڑوں سے دشمن کیڑوں پر کنٹرول کرنا بھی ممکن بنایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کپاس میں کرائی سوپرلا اور ٹرائیکوگراما کے کارڈ لگا کر مفید کیڑوں کی تعداد بڑھا کر نہ صرف فصل کے دشمن کیڑوں کو موثر طور پر کنٹرول کیا جا سکتا ہے بلکہ اس سے ماحول کو آلودہ ہونے سے بھی بچایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نباتاتی جوں، سفید مکھی، تھرپس اور دیگر رس چوسنے والے کیڑوں کی پہچان ضروری ہے تاکہ ان کا بروقت تدارک کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ کھیت سے جڑی بوٹیوں کی تلفی اور پودوں کی بہتر نشوونما کیلئے مناسب کھادوں کا استعمال و اجزائے صغیرہ زنک، بوران، میگنیشیم سلفیٹ کا سپرے وائرس کے اثرات کو ختم کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہفتہ میں 2 بار پیسٹ سکاٹنگ کر کے معاشی حد کو مد نظر رکھ کر سپرے مشین میں ہالوکون نوزل لگا کر پودوں کے ہر حصے پر صبح و شام سپرے کیا جائے تاکہ بہتر پیداوار اور صحت مند فصل حاصل ہوسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں