پھلوں کا بادشاہ آم

فیصل آباد،پھلوں کا بادشاہ آم بازار میں آگیا، سندھڑی سمیت اقسام کی خرید و فروخت

مکوآنہ (عکس آ ن لائن)پھلوں کا بادشاہ آم بازار میں آگیا،سندھڑی سمیت دیگر آم اقسام کی خرید و فروخت،مانگ میں اضافہ،قیمتیں آسمانوں پر پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح فیصل آباد میں بھی پھلوں کا بادشاہ آم بازار میں فروخت کیلئے آگیا ہے، سندھ کے سب سے مشہور آم سندھڑی سمیت دیگر آموں کے اقسام کی خرید و فروخت شروع ہو گئی، پھلوں کے بادشاہ آم کی مارکیٹ میں آمد کیساتھ ہی آم کی قیمت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے اور صارفین کی قوت خرید سے باہر ہو گیا ہے،

شہر کے مختلف علاقوں میں آم کے مختلف اقسام کی بڑی مقدار میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ ڈیلرز نے خرید و فروخت کیلئے منصوبہ بندی بھی شروع کر دی ہے، معالجین کے مطابق، آم نا صرف دل بلکہ معدے کے امراض کو دور کرنے میں مدد دیتا ہے اور پیٹ کی بیماریاں ختم ہوتی ہیں، آم کے 26اقسام موجود ہیں اور دنیا کے مختلف ممالک میں پاکستانی آموں کو نمایاں حیثیت حاصل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں