میٹرک

فیصل آباد،میٹرک پاس طلبا و طالبات دو سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود اسناد سے محروم

فیصل آباد (عکس آن لائن)میٹرک پاس طلبا و طالبات دو سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود اسناد سے محروم،اسناد کے حصول کیلئے مزید 6ہزار جمع کروائے غریب طلبا و طالبات خوار،تفصیلات کے مطابق تعلیمی بورڈ فیصل آباد میٹرک پاس طلبا و طالبات کو دو سال کے عرصہ میں اسناد جاری کرتا تھا لیکن اب دو سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود طلبا و طالبات کو اسناد نہیں ملی اگر کسی کو ضرورت ہو تو تعلیمی بورڈ فیصل آباد نے سند کی فیس 6000 روپے جمع کروانے کی شرط عائد کر رکھی ہے ،

جبکہ تعلیمی بورڈ فیصل آباد سند کی فیس داخلے کے وقت طلبا و طالبات سے وصول کر لیتا ہے وقت پر سند جاری نہ کرنا تعلیمی بورڈ فیصل آباد کی نا اہلی اور غفلت کا نتیجہ طلبا و طالبات کو بھگتنا پڑ رہا ہے جو کہ سراسر زیادتی ہے غریب طلبا و طالبات مہنگائی کے موجودہ دور میں 6000روپے کہاں سے لائے اس طرح میٹرک پاس طلبا و طالبات اپنی اسناد کے حصول کیلئے خوار ہو رہے ہیں.

پرائیویٹ سکولز فورم کے عہدیداران رانا شاہد مقرب،ندیم سندھو،میاں ندیم شہزاد،حاجی جاوید اقبال،چوہدری گلزار حسین،رانا خلیل احمد،رانا اسامہ اسلم،عارف سندھو،محمد سعید علوی،میاں اکرم شفیق،سید محسن گیلانی،و دیگر نے چیرمین اور سیکر ٹری تعلیمی بورڈ فیصل آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ میٹرک پاس طلبا و طالبات کو فوری طور پر اسناد جاری کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں