feroz-khan2

فیروز خان وی لاگر بھی بن گئے

کراچی (عکس آن لائن)پاکستانی ٹی وی و فلم انڈسٹری کے اداکار و گلوکار اب وی لاگر بھی بن گئے ہیں۔فیروز خان کو دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ ایک ہر فن مولا فنکار ہیں جس کی صلاحیتوں کی کوئی حد نہیں ہے۔فیروز خان نے گزشتہ ماہ ہی اپنا یوٹیوب چینل بنایا تھا اور اس پر اپنا پہلا ریپ ٹریک شیئر کیا تھا، اس میوزک ویڈیو کو فیروز خان کے مداحوں کی جانب سے بے حد پزیرائی ملی تھی۔

گھڑ سواری، سپوٹس کارز اور ہیوی بائیکس کے شوقین فیروز خان نے اب اپنی نجی زندگی کے دلچسپ معاملات اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔فیروز خان نے گزشتہ روز سوشل میڈیا اکانٹ انسٹاگرام پر ایک مختصر سی ویڈیو کے ذریعے جلد ہی اپنا پہلا ویلاگ شیئر کرنے کا اعلان کیا ہے۔فیروز خان کے وی لاگنگ کے اعلان کے بعد ان کے مداح و فالوورز کافی پرجوش نظر آ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں