مقبوضہ بیت المقدس (عکس آن لائن) اسرائیلی فوج کی فول پروف سکیورٹی میں قبلہ اول پر دھاوا بولا اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔میڈیارپورٹس کے مطابق آبادکاروں کے گروپ نے قابض پولیس کی حفاظت میں بابرکت مسجد الاقصی پر دھاوا بولنا شروع کر دیا۔ مسجداقصی میں مرابطین کے ایک گروپ نے مسجد کے صحنوں میں نمازِ ظہر ادا کی۔ اس دوران یہودی آباد کاروں کے ایک گروپ نے قابض پولیس کی سکیورٹی میں قبلہ اول میں داخل ہونے کی کوشش کی۔
آبادکار گروپوں نے مسجد اقصی میں بڑے پیمانے پر دراندازی کرنے اور اس میں تلمودی رسومات ادا کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔یہودی آباد کاروں کی طرف سے قبلہ اول پر یہ دھاوے ایک ایسے وقت میں بولے جا رہے ہیں جب مسجد اقصی میں آتش زدگی کے سانحے کو53 سال مکمل ہوگئے ۔