فواد چوہدری

فواد چوہدری کا ایک بار پھر اسمبلیوں کے مواصلاتی سیشن منعقد کرنے کا مشورہ

اسلام ا ٓ باد (عکس آن لائن ) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک بارپھر اسمبلیوں کے مواصلاتی سیشن منعقد کرنے کا مشورہ د یتے ہوئے کہا ہے کہ ایک درجن سے زائد ارکان پارلیمنٹ کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں،براہ راست اجلاس کی بجائے ورچوئل سیشن کا انقعاد کیا جائے، مواصلاتی سیشن سے اخراجات اور بیماری کے خدشات سے بچا جا سکتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسمبلی کے براہ راست اجلاسوں کے بعد ارکان پارلیمان میں کورونا کے کیسز سامنے آئے ہیں، پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوٹل میں کرنا پیسے کا ضیاع ہوگا، پنجاب اسمبلی کے ہوٹل میں اجلاس سے اضافی طورپر دو کروڑ سےزائد اخراجات برداشت کرنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ٹیکنالوجی سے فائدہ کیوں نہیں اٹھا رہے، براہ راست اجلاس کی بجائے ورچوئل سیشن کا انقعاد کیا جائے، مواصلاتی سیشن سے اخراجات اور بیماری کے خدشات سے بچا جا سکتا ہے۔فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں غیر ملکی ڈراموں کی بجائے پاکستانی پروڈکشن کو مضبوط کرنے کا مشورہ بھی دیا، ان کا کہنا تھا کہ حیران ہوں کہ پی ٹی وی ہوم غیرملکی پرڈکشن کے ڈراموں پر نازاں ہے، پاکستانی پروڈکشن پر فوکس کرنا ہوگا، ایسا نہ ہوا تو غیرملکی ڈرامے پاکستانی پروڈکشن کو تباہ کردیں گے، غیر ملکی ڈرامہ امپورٹ کرنا ہمیشہ سے سستا رہا ہے مگر غیر ملکی ڈرامہ پاکستانی پروگرامنگ کو تباہ کردے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں