فنکار زندہ باد

’’ فنکار زندہ باد ‘‘ کے نام کی کسی بھی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں‘ شبنم مجید

لاہور( عکس آن لائن) گلوکارہ شبنم مجید نے ’’ فنکار زندہ باد ‘‘ کے نام کی کسی بھی تنظیم سے لا تعلقی کا اظہار کر دیا ۔ اس حوالے سے گلوکارہ شبنم مجید کا کہنا ہے کہ میرا اس طرح کی کسی بھی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں ۔

بعض لوگ نام نہاد تنظیمیں بنا کر میرا نام استعمال کر کے اپنا قد اونچا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ میرا صرف لکی آرٹ اینڈ انسٹی ٹیوٹ ویلفیئر ادارہ ہے جبکہ اس کے علاوہ مزید دو بڑی فلاحی تنظیموں میں سر گرم ہوں ۔

فنکار زندہ باد کے نام سے جو بھی تنظیم بنائی گئی ہے ممیں اس سے تعلقی کا اظہار کرتی ہوں ،جو بھی اس تنظیم کا کرتا دھرتا ہے میں انہیں بالکل بھی نہیں جانتی اس لئے میں سب اپیل کروں گی وہ مجھے تنظیم سے منسوب نہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں