فنکار زندہ باد

”فنکار زندہ باد ”نامی کسی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں ہے’ میرا

لاہور( عکس آن لائن) فلمسٹار میرا نے کہا ہے کہ ”فنکار زندہ باد ”نامی کسی تنظیم سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی میں ایس اے خان نامی کسی شخص کو جانتی ہوں ، میں نے خود بے شمار فلاحی کام کئے ہیں اور فنکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے عملی طور پر کام کرتی رہتی ہوں ۔

اپنے بیان میں انہوںنے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میرا ”فنکار زندہ باد ”نامی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں ۔ میں اس شخص کو بھی جو خود کو اس تنظیم کا بانی ظاہر کرتے ہیں اور مجھے اس کا صدر بنانے کے دعویدار ہے ۔ مجھے کسی نے صدارت کے عہدے کی پیشکش کی ہے اور نہ ہی میں نے یہ عہدہ قبول کیا ہے۔ فنکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے ایک پلیٹ فارم ہونا چاہیے اور میں پہلے ہی ایک بڑی تنظیم سے وابستہ ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں