فلم '50 کروڑ

فلم 50 کروڑپرتنقید؛ اعجازاسلم کا رد عمل سامنے آگیا

کراچی (عکس آن لائن) نئی آنے والی فلم ’50 کروڑ’ پرسوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کے بعد اداکاراعجازاسلم کا رد عمل سامنے آگیا۔نئی آنے والی فلم 50 کروڑکا ٹیزرریلیزہونے کے بعد ہی سوشل میڈیا صارفین فلم کی کاسٹ سمیت ممکنہ کہانی کوتنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اورکہہ رہے ہیں کہ یہ فلم معروف سیریز ‘منی ہائسٹ’ کا چربہ ہے۔تاہم کچھ صارفین اورمداحوں نے فلم کی منفرد اندازمیں بنانے کو ہدایتکاروپروڈیوسرکوسراہا بھی۔

اس متعلق فلم کے اداکاراعجازاسلم نے وضاحت دیتے ہوئے مداحوں سے کہا کہ وہ تنقید سے پہلے فلم کا انتظارکرلیں۔ انہوں نے کہا کہ مداح فلم دیکھیں گے اوراس فلم کومختلف پائیں گے۔اداکارنے کہا کہ جب آپ فلم دیکھ لیں توپھربتائیں کہ کیا کمی ہے اورکیا اچھا ہے، لیکن وقت سے پہلے پرکھیں نہیں، اگرکچھ منفرد پراجیکٹ آرہا ہے تو اس کی تعریف کریں اورپراجیکٹ آنے کے بعد اپنی رائے کا ضروراظہارکریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں