عامر خان

فلم ”لال سنگھ چڈھا” کی ناکامی، عامر خان ڈسٹری بیوٹرز کو نقصان کا معاوضہ ادا کریں گے

ممبئی (عکس آن لائن)بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا کے ذریعے چار سال بعد اسکرین پر واپسی ہوئی ہے، لال سنگھ چڈھا ہالی ووڈ کے اداکار ٹام ہینکس کی فلم فاریسٹ گمپ کا بھارتی ورژن ہے۔ لال سنگھ چڈھا کی تیاری کا بجٹ 180 کروڑ بھارتی روپے بتایا گیا ہے، تاہم یہ فلم 11 اگست کو اپنی ریلیز پر 50 کروڑ کا بزنس کرنے میں بھی ناکام رہی، جس کی وجہ سے ڈسٹری بیوٹرز کو کافی نقصان ہوا ہے۔

نقصان کی وجہ فلم کی باکس آفس پر ناکامی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ناکامی کی مختلف وجوہات ہیں جن میں بائیکاٹ کا رجحان بھی شامل ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس صورتحال پر عامر خان فلم ڈسٹری بیوٹرز کو ان کے نقصانات کا معاوضہ ادا کرنے کا طریقہ کار طے کررہے ہیں، تاہم اس قسم کی صورتحال سے منسلک ماہرین نے یہ نہیں بتایا کہ معاوضے کی رقم کتنی ہوگی۔تاہم ایک اور رپورٹ میں ان افواہوں کو غلط قرار دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں