سائرہ نسیم

فلم انڈسٹری نے بہت عروج دیکھا لیکن تنزلی کا دوربھی طویل ہو گیا ہے ‘سائرہ نسیم

لاہور(عکس آن لائن)نامورگلوکارہ سائرہ نسیم نے کہاہے کہ پاکستان کی سیاحت اور ثقافت کوفروغ دینے کیلئے حکومتی سطح پر باقاعدہ تقریبات ہونی چاہئیں اورانہیںڈاکومنٹریز کی طرز پر بیرون ممالک دکھایاجائے ، اس طرح کی سر گرمیوں سے نہ صرف پاکستان میںبہت سے شعبے عروج حاصل کریں گے بلکہ غیر ملکی سیاحت کو بھی فروغ ملے گا جس سے پاکستانی کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے آئے گا ۔ ایک انٹرویو میں سائرہ نسیم نے کہاکہ حکومت نے جس طرح کنسٹرکشن ،ٹیکسٹائل سمیت دیگر انڈسٹریز کو مراعات اورسہولیات دیتی ہے اسی طرز پر فلم انڈسٹری کیلئے بھی پالیسی آنی چاہیے جس سے موسیقی سمیت کئی شعبے ترقی کریں گے اور لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ سائرہ نسیم نے کہا کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری نے بہت عروج دیکھا ہے لیکن اس کی تنزلی کا دوربھی طویل ہو گیا ہے جس کیلئے حکومت کوسوچ بچار کرنی چاہیے اوراس کیلئے مالی معاونت کااعلان کیا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں