ثناء نواز

فلمسٹار ثناء نواز کے بیٹے اذلان کی سالگرہ کی تقریب میں شوبز شخصیات کی شرکت

لاہور(عکس آن لائن)فلمسٹار ثناء نواز نے اپنے بیٹے اذلان کی 12ویں سالگرہ دھوم دھام سے منائی ۔ سالگرہ کی تقریب میں اداکارہ جویریہ سعود سمیت شوبز سے تعلق رکھنے والی دیگر شخصیات کو بھی مدعو کیاگیا ۔

سالگرہ کے موقع پر ثناء اور دیگر نے مختلف گانوں پر رقص بھی کیا ۔ اس موقع پر مہمانوں کو پر تکلف عشائیہ بھی دیا گیا ۔ ثناء نے کہا کہ میرے بچے ہی میری دنیا ہیں ، مجھے خوشی ہے کہ میرا بیٹا بارہ سال کا ہو گیا ہے اور اللہ نے چاہا تو میرا بازو بنے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں