فردوس عاشق اعوان

فضل الرحمان اقتدار سے دوری کے صدمے سے دوچار ہیں، فردوس عاشق اعوان

لاہور(عکس آن لائن ) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ فضل الرحمان اقتدار سے دوری کے صدمے سے دوچار ہیں، جھوٹ اور گمراہی پھیلانے میں فضل الرحمان جعلی راجکماری، کنیزوں اور چیلوں کے تمام ریکارڈ توڑ چکے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان منافقت کی علامت ہیں، افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان اور وزیراعظم عمران خان کا کردار پوری دنیا نے تسلیم کیا، جعلی مولانا اپنی ہی خماری میں مست ہیں۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر، فلسطین کو اجاگر کیا، جس انداز سے وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر و فلسطین کو اجاگر کیا اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی، بطور چئیرمین کشمیر کمیٹی فضل الرحمان لاکھوں کی لسی پی کر گہری نیند سوئے رہے، پاکستان کی خارجہ محاذ پر حاصل کردہ کامیابیوں پر واویلا مولانا کی منفی سیاست کا آئینہ دار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں