عالمی ادارہ صحت

فضا میں معلق مائع ذرات سے وائرس پھیل سکتا ہے، عالمی ادارہ صحت

جنیوا (عکس آن لائن) عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ہوا میں معلق مہیں مائع ذرات کے ذریعے کورنا وائرس سے متاثر

ہونے کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا۔ عالمی ادارے نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ جہاں سماجی فاصلے قائم نہیں رکھے جا سکتے ہوں.

وہاں فیس ماسک جیسے احتیاطی اقدامات پر عمل جاری رکھا جائے۔عالمی ادارہ صحت کے شعبے برائے انسدادِ کورونا وائرس اقدامات

کی سربراہ ماریا وان کرک ہوو نے خیال ظاہر کیا کہ کورونا وائرس کھانسی اور چھینک کے نتیجے میں ایسے ذرات

سے بھی پھیل سکتا ہے جو پانی کے معلق قطروں سے کہیں چھوٹے ہوں۔یہ اعلان اْن سائنسدانوں کے کھلے خط کے بعد کیا گیا ہے.

جو ہوا کے راستے بیماری کے پھیلنے سے متعلق علم کے ماہر ہیں۔

خط میں عالمی ادارہ صحت سے کہا گیا ہے کہ وہ لوگوں کے لیے اپنی ہدایت کو اپڈیٹ کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں