فصلوں

فصلوں کو مختلف بیماریوں اورکیڑے مکوڑوں کے حملوں سے بچایا جائے ، محکمہ زراعت

قصور(عکس آن لائن):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو جڑی بوٹیوں کے کنٹرول کے لئے فصلوں کے ہیرپھیر کا عمل تمام کاشتہ رقبہ پر دہرانے اور چنے و مسورکی بجائے چندکھیتوں میں ایک سال اور دیگر میں دوسرے سال برسیملوسرن یاگندم کاشت کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ نہ صرف کھیتوں کی ذرخیزی برقرار رکھی جاسکے بلکہ ایک جیسی فصلوں کو مختلف بیماریوں اورکیڑے مکوڑوں کے حملوں سے بھی بچایا جاسکے۔ ترجمان محکمہ زراعت نےبتایا کہ جڑی بوٹیوں کی وجہ سے مسورکی فصل کی پیداوار 50فیصدجبکہ چنے کی فصل 25فیصد تک متاثرہوتی ہے لہذاکاشتکار جڑی بوٹیوں کی تلفی کے لئے فوری اقدامات یقینی بنائیں۔

انہوں نے بتایا کہ مسورکی فصل جڑی بوٹیوں کی بہتات کی وجہ سے بعض اوقات ناکام بھی ہوجاتی ہے کیونکہ جڑی بوٹیوں سے متاثرہ کھیتوں کے چنے و مسور کی پیداوار غیرمعیاری ہوتی ہے جس کی مارکیٹ میں کم قیمت ملتی ہے اسلئے پہلے 8سے 10ہفتوں کے دوران فصل کو جڑی بوٹیوں سے پاک رکھنا بہت ضروری ہوتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں