اسلام آباد (عکس آن لائن) مئی 2020ء کے دوران فرنیچر کی برآمدات میں 21.14 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق مئی 2020ء میں برآمدات کا حجم
44 ملین روپے تک بڑھ گیا جبکہ اپریل 2020ء کے دوران فرنیچر کی برآمدات 36 ملین ڈالر رہی تھیں۔
اس طرح اپریل 2020ء کے مقابلہ میں مئی 2020ء کے دوران فرنیچر کی قومی برآمدات
میں 8 ملین روپے یعنی 21 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔