فردوس عاشق اعوان

فردوس عاشق اعوان نے بھی پی ٹی آئی سے راہیں جدا کر لیں

اسلام آباد(عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا،اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ میں شرپسندوں کی کارروائیوں کی وجہ سے پی ٹی آئی چھوڑ رہی ہوں،انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ایجنڈا پاکستان کے لیے زہر قاتل بن گیا ہے، وہ لوگوں کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرتے ہیں اور پھر پھینک دیتے ہیں، یہ ان کا پسندیدہ مشغلہ ہے،

وہ سب سے پہلے اپنے محسنوں کے ہی دشمن بن جاتے ہیں،فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ 9مئی کے واقعات کی آزادانہ تحقیقات کرکے ذمہ داروں کو سزا دی جائے،فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دہشتگرد کارروائیوں کی وجہ سے پی ٹی آئی کا حصہ نہیں رہنا چاہتی، 22سال سے سیاسی سفرمیں ایسا ماحول اور منظر نہیں دیکھا، ملوث افرادکو عبرتناک سزا دی جائے، واقعات کی آزادانہ انکوائری کی جائے،

انہوں نے مزید کہا کہ 9مئی کے واقعات کی زمان پارک سے منصوبہ بندی کی گئی، بیرونی ایجنڈے پر سازش تیار کی گئی، سازش کا مقصد اداروں کی تضحیک، غیرملکی آقاں کو خوش کرنا تھا، منصوبہ بندی کے تحت شہدا کی یادگاروں پر حملہ کیا گیا، اپنے چشم وچراغ قوم کو دینے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں،فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مٹھی بھرشرپسندوں نے عمران خان کی سوچ کو یرغمال بنایا ہوا تھا، میں نے پی ٹی آئی کو نہیں ان کے منشور کو جوائن کیا تھا، سیاسی سفر جاری رہے گا، سیاست کا محور حلقے کے عوام ہیں۔
٭٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں