لاہور(عکس آن لائن)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بادشاہ سلامت نے عوام کے خوف سے حافظ آباد میں سرکاری چھٹی دے دی اورحافظ آباد میں سرکاری سکولوں اور میونسپل عملے کو استقبال کے لئے پابند کیا گیا ۔
اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ عمران نیازی نے حافظ آباد میں عوام سے نہیں سرکاری ملازمین سے خطاب کیا،ڈبہ پارٹی کا لیڈر بھی اڑھائی سالوں سے ڈبے سے باہر نہیں نکل سکا،ویڈیو کلپس آرہے ہیں کیسے غیر سیاسی پولیس بنانے والے پولیس سے زبردستی دکانیں بند کروا رہے ہیں اور لوگ بددعائیں دے رہے ہیں۔
باضمیر اور مخلص لوگ دھڑے کی سیاست کرتے ہیں نہ کہ انجوائے منٹ کے لئے، پاکستان میں دو ہی چیزوں کی مانگ ہے ایک ضمیر فروش لوٹے دوسرا سہولت کار،نوازشریف اور شہباز شریف نے دن رات انتھک محنت سے پاکستان کی تقدیر بدلی ،عمران خان اور عثمان بزدار کا مشن صرف ملک میں بیروزگاری اور غربت مسلط کرنا ہے ،فردوس باجی لیڈر تقریروں سے نہیں ڈلیور کرنے سے بنتے ہیں۔