فرحان سعید

فرحان سعید نئے آنے والے ڈرامے میں پولیس افسر کا کردار اداکرینگے

لاہور(عکس آن لائن)نامورپاکستانی اداکاراورگلوکار فرحان سعید نئے آنے والے ڈرامے ”جھوک سرکار ”میں پولیس آفیسر کے روپ میں دکھائی دیں گے۔ڈرامے میں فرحان سعید کے ادا کیے جانے والے کردار کے حوالے سے جھلکیاں جاری کی گئی ہیں جس میں وہ ایک ہیرو کے اندازمیں نظر آرہے ہیں۔

”جھوک سرکار ”کی کہانی ہاشم ندیم نے لکھی ہے ۔ ہاشم ندیم نے اس سے قبل 2022 میں پاکستان کے مقبول ترین ڈرامے پری زاد کو بھی تحریر کیا تھا۔ یہ ڈرامہ ہاشم ندیم کے تحریر کیے پری زاد کے ناول سے ماخوذ تھا۔فرحان سعید کے نئے ڈرامے ”جھوک سرکار ”کی ہدایات سیفی حسن نے دی ہیں۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں