سعدرفیق

فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایاجائے’ سعدرفیق

لاہور(عکس آن لائن )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کو اسلامی ممالک کے سربراہان سے بھی خود رابطہ کرنا چاہیے، دفتر خارجہ فعال کردار ادا کرے اور ناموس رسالت کے حوالے سے پاکستان اپنی میزبانی میں او آئی سی کا اجلاس بلانے کیلئے اقدامات اٹھائے ۔

احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان ایک نظریاتی ریاست ہے اس لئے ریاست پاکستان عالم اسلام کے جذبات کی ترجمانی کرے، وزیر اعظم کو اسلامی ممالک کے سربراہان سے رابطہ کرنا چاہیے اور دفترخارجہ بھی فعال کردار ادا کرے ۔ برادر اسلامی ممالک مل کر اس حساس ترین مسئلے پر آوازبلندکی جائے، اس سلسلہ میں او آئی سی کا اجلاس بلایا جائے اور پاکستان اس کی میزبان کی پیشکش کرے ۔ انہوںنے کہا کہ یہ معمول بن گیا ہے کہ جب دل چاہے عالمی امن کو تہہ و بالا کرنے کا اقدام کر دیاجائے ، انتہا پسند اور دہشگرد نبی کریم ۖ کی ناموس پر حملے کرتے ہیں ،مسلمانوں کے لئے اس سے بڑھ کرکیلئے کوئی اذیت اور کرب نہیں ہوسکتا ۔ اس سے پہلے یہ معاملہ مخصوص انتہا پسند وں تک محدود تھا لیکن اب ایک ریاست کے صدر نے سرکاری سطح پر اس کی کھلم کھلا اوربرہنہ حمایت کی ہے جو ریاستی دہشتگردی ہے ۔

وقت آ گیا ہے کہ او آئی سی اور اقوام متحدہ میں پوری قوت کے ساتھ آوازاٹھائی جائے ، اگر یہ اس قابل نہیں تو ان کی کیا ضرورت ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اس کے لئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی بلایا جائے کیونکہ اس سے پہلے ایسی قانون سازی کے لئے بھی اجلاس بلایا گیا ہے جس کا ملک کے مفاد سے کوئی تعلق نہیں تھا اور اس میں بلڈوز کیا جاتا تھا ۔ اس اجلاس میں کوئی اختلافی بات نہیںہونی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ سب محسوس کر رہے ہیںکہ پاکستان میں دہشتگردی نے ایک بارپھر سے سر اٹھانا شروع کردیا ہے اور پشاور مدرسے میں وحشیانہ حملہ کیا گیا ، سکیورٹی ادارے بھی شہادتیں دے رہے ہیں۔ ریاست کے تمام ادارے اور ایجنسیز دوبارہ سے اس کو فوکس میں لائیں تاکہ دہشتگردی کا سر کچلا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ ویسے تو یہاں طاقت کی رسہ کشی کبھی ختم نہیںہوئی لیکن نبی کریم ۖ کی ذات مبار ک کی ناموس اوردہشتگردی کے معاملہ پر پوری قوم ایک ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں