وین اور ڈمپر

فتح جنگ روڈ پر وین اور ڈمپر میں تصادم، 7افراد جاں بحق، 9 زخمی

اسلام آباد (عکس آن لائن)راولپنڈی فتح جنگ روڈ پر وین اور ڈمپر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 7افراد جان بحق اور9 زخمی ہو گئے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق ہفتہ کی علیٰ الصبح فتح جنگ روڈ پر تیز رفتار وین ڈمپر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں7 افراد موقع پر جان بحق جبکہ 9 زخمی ہو گئے ہیں۔

ریسکیوٹیم نے جان بحق افراد کی نعشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق جان بحق ہونے والوں میں 3 خواتین 1بچہ اور 2 مرد شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں