عثمان بزدار

غیر قانونی شراب لائسنس کیس ،نیب نے عثمان بزدار کی عبوری ضمانت پر جواب احتساب عدالت میں جمع کرادیا

لاہور(کورٹ رپورٹر)قومی احتساب بیورو نے غیر قانونی شراب لائسنس کیس میں سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی عبوری ضمانت پر اپنا جواب احتساب عدالت میں جمع کرادیا ۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ عثمان بزدار کے خلاف انکوائری قانون کے مطابق شروع ہوئی ،عثمان بزدار کے خلاف انکوائری کے دوران نئی شکایت کی دوبارہ درخواست آئی ،قانون کے مطابق تحقیقاتی ادارے کے پاس شکایت پر تفتیش کرنے کا اختیار ہے،

عثمان بزدار کو بھی انکوئری میں طلبی کے متعدد نوٹسز جاری کیے گئے ،عثمان بزدار نے درخواست ضمانت میں حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا ،عثمان بزدار پر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے شراب لائسنس جاری کروانے کے لئے دبا ئوڈالنے کا الزام ہے۔احتساب عدالت نے عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 5دسمبر تک توسیع کر رکھی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں