وزیراعظم

عوام کے جان ومال کے دشمنوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے‘ وزیراعظم

اسلام آباد (نمائندہ عکس)وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کے جان ومال کے دشمنوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی ایم اے جناح روڈ، بولٹن مارکیٹ کے قریب دھماکے کی مذمت کی ہے۔

وزیراعظم نے وزیر اعلیٰ سندھ کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت دی جبکہ وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے جاں بحق خاتون کے اہل خانہ اور 11 زخمی افراد سے ہمدردی کا اظہار کیا جبکہ وزیراعظم نے ملوث عناصر کی جلد گرفتاری کی ہدایت، وفاق کی جانب سے سندھ حکومت کو مکمل معاونت کی یقین دہانی بھی کروائی۔ شہباز شریف نے کہا کہ تمام صوبے امن وامان کی صورتحال اور عوام کے جان و مال کو یقینی بنانے کے لئے سکیورٹی انتظامات میں بہتری لائیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت دی کہ عوام کے جان ومال کے دشمنوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے جبکہ امن وامان کی صورتحال میں بہتری کے لئے وفاق اور صوبوں میں اشتراک عمل موثر بنایا جائے۔واضح رہے کہ کراچی کی مصروف ترین شاہراہ ایم جناح روڈ پر واقع میمن مسجد کے نزدیک واقع گودام میں دھماکے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جب کہ 11 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں