شاہ محمود قریشی

عوام سے جنوب پنجاب کو صوبہ بنانے کا وعدہ نبھائیں گے، شاہ محمود قریشی

ملتان(عکس آن لائن ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے ہر شہر اور قصبے میں یکساں ترقی پی ٹی آئی کا ایجنڈا ہے ، تحریک انصاف عوام سے جنوب پنجاب کو صوبہ بنانے کا وعدہ نبھائے گی،جنوبی پنجاب کے لئے 33 فیصد علیحدہ بجٹ مختص ہونا بارش کا پہلا قطرہ ہے،ترقیاتی فنڈز منصوبوں پرخرچ کرنے کے لئے ابھی سے منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔

ملتان میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا مطالبہ تمام تعصبات سے بالاتر ہے، پی ٹی آئی عوام سے جنوب پنجاب کو صوبہ بنانے کا وعدہ نبھائے گی،علیحدہ صوبے کا قیام خطے کی تیز ترین ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہو گا، وسیب کی تقدیر بدلنے کے لئے تمام اختیارات کا جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ منتقل ہونا ضروری ہے،

جنوبی پنجاب کے ہر شہر اور قصبے میں یکساں ترقی پی ٹی آئی کا ایجنڈا ہے، جنوبی پنجاب کے لئے 33 فیصد علیحدہ بجٹ مختص ہونا بارش کا پہلا قطرہ ہے۔علیحدہ بجٹ جنوبی پنجاب کی عوام کی محرومیوں کےازالے کا آغاز ثابت ہو گا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لئے ان کی بروقت تکمیل ضروری ہے، ترقیاتی فنڈز منصوبوں پرخرچ کرنے کے لئے ابھی سے منصوبہ بندی کرنا ہوگی، جنوبی پنجاب کے ترقیاتی بجٹ کا ایک پیسہ بھی خ ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں