قمر زمان کائرہ

عمران نیازی نے مہنگائی کے عذاب میں قوم کو زندہ درگور کر دیا ‘ قمر زمان کائرہ

کرمانوالہ (عکس آن لائن) گوجرانوالہ اور کراچی کی عوام نے عمران نیازی کی سیاسی لائن اور لینتھ تباہ کر دی ہے ان کی کابینہ کے فیلڈرز ششدر رہ گئے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے سابق وفاقی پارلیمانی سیکریٹری صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع اوکاڑہ چوہدری سجادالحسن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومتی وزراء بھانت بھانت کی بولیاں بول رہے ہیں

کوئی کہتا ہے گوجرانوالہ جلسہ میں آٹھ ہزار ، کوئی کہتا ہے دس ہزار لوگ شریک ہوئے اگر آٹھ دس ہزار لوگ بھی شریک ہوئے تھے تو پھر عمران نیازی کو اتنا لال پیلا ہونے کی کیا ضرورت پیش آگئی لگتا ہے کہ عمران نیازی نے کھلی آنکھوں سے جلسہ میں عوام کا سمندر دیکھ لیا ہے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عمران نیازی نے مہنگائی کے عذاب میں قوم کو زندہ درگور کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو گھبرانا نہیں گھبرانا نہیں کا درس دینے والوںکے گھبرانے کا وقت آن پہنچا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا حساب وکتاب اب عوام خود ہی لینگے ۔آٹا چینی چور عمران کے سائے میں چل رہے اور پل رہے ہیں۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پی ڈی ایم کی احتجاجی تحریک شروع ہو چکی ہے

اب یہ حکومت کے خاتمے پر ہی ختم ہو گئی انہوں نے کہا کہ دسمبر تک عمران نیازی خود ہی چلے جائیں ورنہ عوام نااہل کرپٹ حکمرانوں کو ایوانوں سے باہر نکال دے گی انہوں نے کہا کہ گرفتار یا اس تحریک کا راستہ نہیں روک سکتی جتنی گرفتاریاں کروگے تحریک میں اتنی تیزی آئے گی اور اپوزیشن کی تحریک کامیاب ہو جائیگی۔ انہوں نے کراچی کے کامیاب جلسے کے انعقاد پر سندھ پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم کو مبارکباد دی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے چل چلاؤ کا وقت آ گیا ہے اب حکومتی وزیروں مشیروں کو نئے گھونسلوں کی تلاش ہے

انہوں نے کراچی میں کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی گرفتاری کی شدید مذمت کی اور کہا کہ پیپلزپارٹی کا اس گرفتاری سے کوئی تعلق نہ ہے یہ حکومت نے پی پی اور ن لیگ میں انتشار پیدا کرنے کے لیے سازش کی ہے انہوں نے کہا کہ ایسی سازشوں سے بھی تحریک نہیں رکے گی اور نہ ہی ہمارے درمیان کوئی خلیج پیدا ہوگی ان شاء اللہ اس کی پوری تحقیق کی جائے گی کہ اس کے پیچھے کون سے عناصر شامل تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں