حمزہ شہباز

عمران نیازی لیکچر بند کرکے ایسے اقدامات کریں جس سے مہنگائی کی ستائی عوام کو ریلیف مل سکے’ حمزہ شہباز

لاہور( عکس آن لائن) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں بے قابو مہنگائی اور بیروزگاری پرفوری اقدامات کئے جائیں،اللہ کی رحمتوں اور برکتوں کے مہینے میں بھی حکومت عوام خاص طورپر مزدور، محنت کش اور نادارطبقات کور یلیف فراہم کرنے میں ناکام ہے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سستے بازاروں کے نام پر غیرمعیاری اشیاء اور ان کی مہنگے داموں فروخت روزہ داروں سے سنگین مذاق ہے ،پورے پاکستان بالخصوص پنجاب میں افراتفری مچی ہوئی ہے، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ، مہنگائی کی تلوار سے عوام کا قتل عام جاری ہے اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس ماہ مقدس کے دوران بھی سبزی، پھل اور اشیائے خوردونوش کی قلت اور مہنگے داموں فروخت ظلم ہے ،حکومت کم ازکم ماہ صیام میں روزہ داروں کی بددعائوں سے بچنے کے لئے ہنگامی اقدامات کرے ۔عمران نیازی لیکچر بند کرکے ایسے اقدامات کریں جس سے مہنگائی کی ستائی عوام کو کچھ ریلیف مل سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں