مریم اورنگزیب

عمران صاحب رائے ونڈ سے متعلق عدالتی حکم امتناعی کا احترام کریں اور غیر قانونی ہتھکنڈوں سے باز آئیں، مریم اور نگزیب

اسلام آباد ( عکس آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب رائے ونڈ سے متعلق عدالتی حکم امتناعی کا احترام کریں اور غیر قانونی ہتھکنڈوں سے باز آئیں،رائے ونڈ گھر کو کوئی نقصان ہوا تو عمران صاحب، شہزاد اکبر اور پنجاب حکومت ذمہ دار ہوں گے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ بہادر کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں جنہوں نے حکومتی غنڈہ گردی کا پلان ناکام بنا دیا،عمران صاحب سیاسی انتقام میں بدنیتی اور کم ظرفی کے پاتال میں گر چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں