شیخ رشید

عمران خان 20 مئی کو لانگ مارچ کی کال دیں گے‘ شیخ رشید

راولپنڈی (نمائندہ عکس) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان 20 مئی کو لانگ مارچ کی کال دیں گے‘حکومت سے ملک نہیں چل رہا‘48 گھنٹوں میں فیصلے کرلیں‘ ساری قوم کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ الیکشن کرائے جائیں‘اب نوازشریف کووطن واپس آنے سے کون روک رہا ہے، جس جہازمیں نوازشریف آئیں گے ان میں چور اورغدارکے نعرے لگیں گے‘عمران خان کے ساتھ ہوں‘

عمران خان کےخلاف ماسٹرپلان بنانے والاعقل کا اندھا تھا کیونکہ پلان بنانے والوں کو یہ نہیں پتہ تھاعمران خان اتنامقبول ہوگا‘موجودہ حکومت اپنے کیسزختم کرنے کے علاوہ کوئی کام نہیں کررہی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ حکومت سے ملک نہیں چل رہا،48 گھنٹوں میں فیصلے کرلیں۔شیخ رشید نے کہا کہ مجھے یقین ہے 31 مئی تک اہم فیصلے ہوجائیں گے ، ساری قوم کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ الیکشن کرائے جائیں۔انہوں نے کہا اب نوازشریف کووطن واپس ا?نےسےکون روک رہا ہے، جس جہازمیں نوازشریف آئیں گے ان میں چور اورغدارکے نعرے لگیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف جس جہازسے آئیں گے دیگر مسافر اترجائیں گے، آصف زرداری نے نوازشریف سے بدلہ لیا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ میں عمران خان کے ساتھ ہوں، عمران خان کے خلاف ماسٹرپلان بنانے والاعقل کا اندھا تھا کیونکہ پلان بنانے والوں کو یہ نہیں پتہ تھاعمران خان اتنامقبول ہوگا۔سابق وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ آج ملک میں چور اور غدار کے نعرے لگ رہے ہیں کیونکہ موجودہ حکومت اپنے کیسزختم کرنے کے علاوہ کوئی کام نہیں کررہی۔شیخ رشید نے کہا کہ ڈی جی ایف آئی اے اورڈی جی آئی بی کوکیوں ہٹایا گیا؟ ‘ایف آئی اے میں شہباز،حمزہ،زرداری کے کیسزختم کرنے پرکام ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے میں لوگ چھٹیوں پرجارہے ہیں،40 بلین کا کیس ایف آئی اے واپس لینے جارہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان20مئی کولانگ مارچ کی کال دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں