مولانا عبد الغفور حیدری

عمران خان کی گرفتاری سے آئین اور قانون کی بالادستی قائم ہوئی ہے، مولانا عبد الغفور حیدری

اسلام آباد (عکس آن لائن)جمعیت علمائے اسلام (ف)کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان کی گرفتاری سے آئین اور قانون کی بالادستی قائم ہوئی ہے۔اپنے بیان میں غفور حیدری نے کہاکہ عمران بغیر کسی ثبوت کے پاک فوج پر الزام لگاتے رہے، بے بنیاد الزامات کی وجہ سے ادارے کی تضحیک ہوتی رہی ۔ انہوںنے کہاکہ عمران نے اپنے ممبروں سے قومی اسمبلی سے استعفیٰ دلوایا پر استعفیٰ دوبارا بحال کرنے کا مطالبہ کیا ۔ انہوںنے کہاکہ عمران نے خیبرپختونخواہ اور پنجاب اسمبلی تھوڑدی بغیر کسی وجہ کہ اب کہتا ہے دوبارہ انہیں بحال کرے ۔

انہوںنے کہاکہ جیلر کو چاہیے کہ سب سے پہلے عمران کی دماغ کا علاج کروائے ہماری نظر میں عمران کا دماغی توازن ٹھیک نہیں ہے ۔ مولانا عبد الغفورحیدری نے کہاکہ آئین نے تمام اداروں کے کردار کا تعین کیا ہے پارلیمنٹ کا کام ہے قانون سازی کرنا عدلیہ کا کام ان قوانین کے روشنی میں فیصلے صادر کرے انتظامیہ کا کام ہے عدلیہ کے فیصلوں کی روشنی میں قانون کی عملدرآمد کرے فوج کا اپنا ایک دائرہ مختص ہے سیاستدانوں کا کام آئین کی پاسداری پارلیمنٹ کا تحفظ اور جمہوریت کی فروغ ہے ۔

عبدالغفور حیدری نے کہاکہ عمران دراصل اس ملک اور قوم کے لئے فتنہ ہے جس کی پشت پناہی اسرائیل، بھارت، امریکہ کی ملٹی نیشنل کمپنیاں اور قائدیانی کھڑے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ جب سے عمرانی سیاست پاکستان میں داخل ہوئی ہے سیاست میں اخلاقیات جمہوریت میں رواداری اور ایک مذہبی قومی کلچر کو تباہ کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں