اسد عمر

عمران خان کی ممکنہ گرفتاری، تحریک انصاف کا چیف جسٹس سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ

اسلام آباد(عکس آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کیخلاف چیف جسٹس آف پاکستان عمرعطا بندیال سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسدعمر کی جانب سے چیف جسٹس کو لکھے گئے خط میں اسد کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے عمران خان کو کسی نامعلوم مقدمے میں گرفتار کرنے کے عزائم واضح ہیں، عمران خان کی زندگی اور بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے ازخود نوٹس لیا جائے۔ خط کے مطابق عمران خان عدالت میں پیشی کےلیے اسلام آباد آرہے ہیں، عمران خان کو کل لاہور ہائیکورٹ سے 9مقدمات میں ضمانت ملی مگر پی ڈی ایم حکومت عمران خان کو انتقام کا نشانہ بنانا چاہتی ہے۔

اسدعمر نے کہا کہ عدالت نے حکام کو عمران خان کے خلاف انتقامی کارروائیوں سے روکا مگر پولیس نے عدالتی احکامات کے باوجود عمران خان کی رہائش گاہ پر دھاوا بولا، زمان پارک گھر کے دروازے توڑے اور دیواریں منہدم کر دی گئیں۔ رہنما تحریک انصاف نے مزید لکھا کہ اسلام آباد میں بھی پولیس نے خوف و ہراس کاماحول قائم کر رکھا ہے، میڈیا اور وکلا سمیت اہم لوگوں کو عدالت میں داخلے سے روک دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں