وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ

عمران خان کو چیلنج کرتے ہیں کہ پنجاب اسمبلی تحلیل کریں، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد(نمائندہ عکس ) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو چیلنج کرتے ہیں کہ پنجاب اسمبلی تحلیل کریں، عمران خان نے مایوسی میں جو اعلان کیا اب اس پر عمل کریں، فواد چودھری اسمبلیوں کی تحلیل کی تاریخیں نہ دیں، آج سے نوازشریف کی وطن واپسی کے استقبال کی تیاری شروع کر دی ہے ،نواز شریف کی قیادت میں انتخابی مہم چلائیں گے، عمران خان اور شہزاد اکبر نے ڈیلی میل کے صحافی سے ملاقات کی،شہباز شریف کے خلاف کہانی کا اسکرپٹ صحافی کو دیا گیا، عمران خان اور شہزاد اکبر کو بھی شریف فیملی اور قوم سے معافی مانگنی چاہیے، ذاتی عناد، انتقام اور انا کی تسکین کے لیے عمران خان نے مخالفین کے خلاف مقدمات بنا،عمران خان نے ملک کا وزیر اعظم بن کر ملک کو نقصان پہنچایا ہے۔،

گھڑی سے متعلق آڈیو کی پی ٹی آئی کی طرف سے تردید ہوئی، بات گھڑی کی نہیں بلکہ پور ے توشہ خانہ کے تحائف بیچے گئے۔ جمعہ کے روز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ اللہ نے شریف خاندان کو ڈیلی میل کیس پربے گناہی پر سرخرو کیا،ڈیلی میل پر ان کے بے گناہی کے ثبوت دنیا سے میسر آرہے ہیں،عمران خان خود بار بار کہتے ہیں کہ برطانوی ادارے میرٹ پر کام کرتے ہیں،ڈیلی میل نے شریف خاندان پر جھو ٹے الزامات لگائے،

ڈیلی میل نے پانچ بار ثبوت پیش نہ کر سکنے پر معافی مانگی، یہ غلطی کرنے والے ڈیلی میل کے نمائندے کو پاکستان بلوایا گیا،ڈیوڈ روز کو عمران خان سے ملاقات کرائی گئی، ان لوگوں نے ملک کے خلاف گھناﺅنی سازش کی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور شہزاد اکبر سے مطالبہ ہے کہ جھوٹے الزامات پر پوری قوم سے معافی مانگیں،شریف فیملی کو نقصان پہنچانے کےلئے یہ ملک کا نقصان کرنے سے باز نہیں آئے، انہوں نے انتقامی سیاست کرتے ہوئے مخالفین پر جھوٹے الزامات لگائے۔رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پاکستان کے عوام سے اپیل ہے کہ ان کے چہروں کو پہچانیں،عمران خان جعل ساز انسان ہے اس نے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا،اس شخص کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آگیا ہے،شریف خاندان کے کسی فرد پر کرپشن کا کوئی بھی الزام ثابت نہ ہو سکا،عمران خان توشہ خانہ کیس میں بے نقاب ہو گئے ہیں،عمران خان اپنے اوپر لگے الزامات کا جواب دینے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ عمران خان نے صرف گھڑی ہی نہیں بلکہ پورے توشہ خانہ کو لوٹ لیا ہے،انہوں نے فرح گوگی کے ذریعے کرپشن کی، یہ بندہ اس ملک کو کسی حادثے سے دوچار کردے گا،۔توشہ خانہ کیس میں رسیدیں جعلی ثابت ہوئیں،قدرت نے ان کوبے نقاب کر دیا ہے،گھڑی کی اصل قیمت کے 20فیصد کو ہی اصل قیمت بتایا گیا،القادر ٹرسٹ کے نام پر 5ارب کی پراپرٹی کے انتقال کا ریکارڈ موجود ہے،ان کے گھروںمیں نوٹ بننے کی مشینیں موجود ہیں،اے این ایف کو بھی اپنے ذاتی مفاد کےلئے استعمال کیا گیا۔

رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے ایک دیانتدار انسان کو چیئرمین نیب لگایا ہے،ان لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہیے،چیئرمین نیب سے مطالبہ ہے کہ ان کے خلا ف سخت تادیبی کارروائی اور احتسابی عمل شروع کریں،چیئرمین نیب میرٹ پر کام میں اتنی تاخیر نہ کریں کہ عوام کے صبر جواب دے جائے۔

وفاقی وزیر رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے،پنجاب 65فیصد پاکستان ہے،خان صاحب کو چیلنج ہے کہ اگر مگر چھوڑیں اسمبلی توڑیں،عمران خان نے کہا تھا کہ میں اسلام آباد آرہاہوں ، چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی،میں انتظار کرتا رہا مگر وہ نہ آئے،پنجاب اسمبلی کے الیکشن میں بھر پور مقابلہ کریں گے،عمران خان اسمبلی توڑیں ، پنجا ب کا الیکشن کرائیں، فیصلہ ہو جائے گا،ہر حلقے میں دو امیدواروں کو نامزد کیا جائے گا،آپ کو پنجاب میں بھرپور شکست دیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کے استقبال کی تیاریاں شروع کر دی ہیں، الیکشن کا اعلان ہوتے ہیں نواز شریف پارٹی کو لیڈ کریں گے،اسمبلی توڑنے کے حق میں نہیں مگر گیڈر بھبکیوں پر چیلنج قبول کرتے ہیں،ہم آئین اور قانون کے تحت اسمبلیوں کی مدت پوری کرنے کے حق میں ہیں،ہمارے جلسوں میں الیکشن نتائج سے متعلق اندازے واضح ہو جائیں گے،ملک میں عام انتخابات اگلے سال اکتوبر میں ہی ہوں گے،پنجاب اور خیبر پختوانخوا میں اسمبلی تحلیل ہوئی تو 90روز میں الیکشن ہوں گے، اسحاق ڈار نے صدر مملکت کو دیوالیہ کی جھوٹی مہم پر بریف کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں