وزیراعظم عمران خان

عمران خان کا دورہ لاہور اراکین اسمبلی نے شکایات کے انبار لگادئیے.

لاہور(عکس آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے ارکان قومی اسمبلی کی شکایات پر وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو اگلے ہفتے فیصل آباد جانے کا حکم دیتے ہوئے ترقیاتی و انتظامی معاملات فوری حل کرنے کی ہدایت کردی۔
دورہ لاہور کے دوران وزیراعظم عمران خان سے فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی نے ملاقات کی جس میں ممبران نے وزیراعظم عمران خان سے شکایات کی بھرمار کر دی۔
ممبران قومی اسمبلی کی شکایات پر وزیراعظم نے سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو اگلے ہفتے فیصل آباد جانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی ترقیاتی و انتظامی معاملات ہیں انہیں فوری حل کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں