رانا ثنا ءاللہ

عمران خان نے ریڈ لائن کراس کی، بغاوت کی اب معافی نہیں ہے، رانا ثنا ءاللہ

باغ (عکس آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ عمران خان زمان پارک میں جعلی پلاسٹر چڑھا کر بیٹھا رہا،بغاوت کو انجام تک پہنچانے کےلئے نعرہ دیا کہ میں ریڈلائن ہوں،گرفتاری کے بعد طے شدہ منصوبہ بندی کے مطابق ریاست پر حملہ کیا،اب کہاجارہا ہے کہ یہ سیاسی احتجاج تھا،فوج کی حساس تنصیبات سے حسا س معلومات کر چرایا اور آگ لگا دی گئی،کیااس شخص نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ ہاﺅس پر چڑھائی نہیں کی؟کیا پارلیمنٹ ریاست کا ستون اور نشان نہیں ہے؟ یہ سیاسی احتجاج نہیں بلکہ سرکشی اور بغاوت تھی،آرمی ایکٹ بروئے کار نہیں لائے تو کل کو وہی حساس دستاویز ہمسایہ ملک سے مل رہی ہو نگی، ساڑھے تین سال عمران خان نے اپوزیشن کے خلاف مقدمات اورگرفتارکرنے کے سوا کچھ نہیں کیا،ریڈ لائن کراس کر چکے جہاں بغاوت کی گئی اب معافی نہیں ہے۔

منگل کے روز باغ آزاد کشمیر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر لازم وملزوم ہیں، مقبوضہ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے،جب بھی پاکستان میں ترقی کا دور شروع ہوا تو آزاد کشمیر میں بھی ہوا،جب پاکستان میں مشکلات آئیں وہی مشکلات آزاد کشمیر میں بھی آئیں،پاکستان مشکلات کا شکار ہوا تو ایک جماعت نے ملک کو بحرانوں سے نکالا،وہ مسلم لیگ(ن)کی جماعت تھی،

1997ءمیں بھارت نے ایٹمی دھماکے کئے ، دنیا ایک طرف ہوگئی،امریکا نے کہا کہ بھارت تو ایٹمی قوت بن گیا لیکن پاکستان نہیں کرسکتا،اس وقت پاکستان میں ن لیگ کی جماعت تھی،پوری دنیا کے دباﺅ کے باوجود نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کیے، ایل کے ایڈوانی کی جانب سے کہاگیا کہ پاکستان کو کشمیر معاملے پر بات کرنے کا طریقہ سیکھنا ہوگا، انڈیا کے 11مئی کے ایٹمی دھماکوں کا جواب پاکستان نے 28مئی کو ایٹمی دھماکوں سے دیا،اس وقت پوری دنیا نے پاکستان کا بائیکاٹ کیا اور پابندیاں لگادیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ان بحرانوں سے نکل آیا،اس ےک بعد ایک سازش ہوئی اور 10سال کےلئے مارشل لاءقائم کر دیا گیا،اس وقت دہشتگردی اور دھماکوں کاکو ئی معاملہ نہیں تھا،اگلے 8سے 9سال میں پاکستان میں دہشتگردی اور 20گھنٹے کی لوڈشیڈنگ آئی،دنیا کے تاجر دبئی بیٹھ کر کہتے تھے کہ یہاں آکر معاہدہ کریں پاکستان نہیں آسکتے،لوگ کہتے تھے کہ دہشتگرد سوات تو آگئے بس اسلام آباد تھوڑا دور ہے،2013ءمیں پاکستانی عوام نے نواز شریف پر اعتماد کا اظہار کیا اور ن لیگ برسر اقتدار آئی، ایک بابارحمت جوبابا زحمت ثابت ہوا اب چھپتا پھر رہا ہے،وہ کسی شادی میں جائے تو کوئی ہاتھ ملانے کو تیار نہیں ہوتا۔

رانا ثناءاللہ نے کہ بابارحمتے نے ساز ش کی اور نواز شریف کو نااہل کیا،اس فتنے کا قوم نے ادراک نہ کیا تو یہ قوم کو کسی حادثے سے دوچار کردے گا،2014ءمیں اس فتنے نے اسلام آباد پر چڑھائی کی اور 126دن کا دھرنا دیا،اس فتنے نے سول نافرمانی کی ، بل جلائے اور کہا کہ بل بھرنا بند کردیں،اس نے کہا کہ بیرون ملک بینکوں کے ذریعے پیسے نہ بھیجیں،اس نے تھانوں پر حملہ کرکے ملزمان کو چھڑایا،اس شخص نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ ہاﺅس پر چڑھائی نہیں کی؟کیا پارلیمنٹ ریاست کا ستون اور نشان نہیں ہے؟

2018ءمیں اس کے تمام گناہوں پر پردہ ڈالا گیا،اس اشتہاری کو ایک سازش کے تحت الیکٹ کرایا گیا،عوام کا مینڈیٹ چوری کر کے آرٹی ایس بٹھا کر مسلط کر دیا گیا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ساڑھے تین سال عمران خان نے اپوزیشن کے خلاف مقدمات اورگرفتارکرنے کے سوا کچھ نہیں کیا،اب بھی بھاشن دیتا ہے کبھی سنا کہ آزاد کشمیر کےلئے یہ کام کیا؟ساڑھے تین سال آزاد کشمیر میں ایک پراجیکٹ بھی شروع نہیں کیا،کہتا تھا کہ 50لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں دوں گاوہ کہاں ہیں؟

صرف فرحت شہزادی کا تحفہ دیا اس نے اربوں منی لانڈرنگ سے باہر بھیجا،جب گالیاں اور چور ڈاکو کہہ رہا تھا اس وقت پیسہ ادھر ادھر ہور ہا تھا۔وفاقی وزیر رانا ثناءاللہ نے کہا کہ عمران خان زمان پارک میں جعلی پلاسٹر چڑھا کر بیٹھا رہا،زمان پارک میں بیٹھ کر باقاعدہ فورس تیار کی ،بغاوت کو انجام تک پہنچانے کےلئے نعرہ دیا کہ میں ریڈلائن ہوں، جس دن جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ کیا اس کا مقصد خلاف فیصلہ نہ آنا تھا،جب پولیس زمان پارک وارنٹ تعمیل کےلئے گئی تو پٹرول بم گرائے گئے،جس دن ریڈلائن کراس ہوئی اسے گرفتار کیا گیا،گرفتاری کے بعد اس نے طے شدہ منصوبہ بندی کے مطابق ریاست پر حملہ کیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ فوج اور ریاست پر حملہ کیا گیا اب کہاجارہا ہے کہ یہ سیاسی احتجاج تھا،فوج کی حساس تنصیبات سے حسا س معلومات کوچرایا گیا اور آگ لگا دی گئی، یہ سیاسی احتجاج نہیں بلکہ سرکشی اور بغاوت تھی،آرمی ایکٹ بروئے کار نہیں لائے تو کل کو وہی حساس دستاویز ہمسایہ ملک سے مل رہی ہوں گی،جناح ہاﺅس کا گیٹ توڑ کر داخل ہوئے توڑ پھوڑ کی اور آگ لگا دی گئی، کرنل شیر خان قوم کا بہادر نوجوان ہے،کرنل شیر خان کے بارے میں بھارت نے تعریفیں کیں، عمران خان نے ریڈ لائن کراس کی جہاں بغاوت کی گئی اب معافی نہیں ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں