بابر اعوان

عمران خان بہت جلدی کال دیں گے، بابر اعوان

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ اب عمران خان کی کال کے انتظار میں بڑی تعداد میں وکلا، کسان اور طالب علم نکلیں گے، مخالفین نے جتنے کیسز کرنے تھے، وہ کرلیے، اب کیس کرنے کی باری ہماری ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور ہونے کے بعد اتوار اکتوبر کو میڈیا سے گفتگو میں بابر اعوان نے کہ کہ مریم اس کے ابا اور اس کے چچا عمران خان کو پکڑنے کے لیے تڑپ رہے ہیں، یوں لگتا ہے کہ ان کو اقتدار کی کرسی پر نہیں گرم توے پر بٹھا دیا گیا ہے۔

عمران خان نے کسی عدالت میں نہیں کہا کہ میں بیمار ہوں، نہیں آسکتا۔ عمران خان کی طاقت دیکھی جب مسٹ کال جاتی ہے تو لوگ پہنچ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں آج عدالت کے سامنے پیش ہوا، یہ وہ کیس ہے جس میں پہلے ہی ضمابت لی ہوئی ہے، یہ حکومت اب خانہ جنگی کرانا چاہتی ہے۔ اب عمران کی کال کے انتظار میں بڑی تعداد میں وکلا، کسان اور طالب علم نکلیں گے۔

جتنے بھی عمران کے خلاف کیس بنائے گئے پی ٹی آئی چیئرمین سب میں سرخرو ہوئے۔ بہت جلد عمران خان کال دیں گے۔ پی ٹی آئی وکیل کا یہ بھی کہنا تھا کہ جتنی بار عمران خان عدالتوں میں پیش ہوئے، کوئی سیاسی لیڈر پیش نہیں ہوا، مخالفین نے جو کیسز کرنے تھے، وہ کرلیے، اب کیسز کرنے کی باری ہماری ہے۔ سوموار سے ہماری باری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں