چوہدری عابد شیر علی

عمران خان اور اس کے ٹولے کو سیاسی اور اخلاقی میدان میں ناک آوٹ کریں گے، چوہدری عابد شیر علی

مکوآنہ (عکس آن لائن)فیصل آباد پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق وزیرمملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیرعلی نے کہاہے کہ عمران خان کا ہر محاذ پر مقابلہ کرینگے اور عوام سے کئے گئے ہر ظلم کا حساب لینگے مسلم لیگ ن انتخابات سے نہیں ڈرتے مگر ہم چاہتے ہیں کہ انتخابات ایک ساتھ ہوں’ جب بھی انتخابات ہوئے ہم ووٹ کی طاقت سے عمران خان اور اس کے ٹولے کو سیاسی اور اخلاقی میدان میں ناک آئوٹ کریں گے

اور ووٹ کی طاقت سے ہمیشہ کیلئے اس کا بوریا بستر گول کریں گے’ عام انتخابات سے قبل میاں نوازشریف بھی پاکستان میں آکرپارٹی اورانتخابی مہم کی قیادت کریں گے جبکہ جھوٹے اوربے بنیادمقدمات میں بھی سرخرو ہوں گے بدترین مہنگائی’ بیروزگاری’ بجلی و گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عمران خان کے آئی ایم ایف سے کئے ہوئے عوام دشمن معاہدوں کا نتیجہ ہے’ عمران خان کے چار سالہ دور نے مخلوق خدا کو جن بحرانوں سے دوچار کیا تھا پی ڈی ایم کی حکومت ملک کو ان بحرانوں سے نکالنے کیلئے انتھک محنت کر رہی ہے’

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیف کوارڈی نیٹر مسلم لیگ (ن) این اے 102 چوہدری اویس تاج رحمانی کی رہائش گاہ پر منعقدہ جلسہ کے شرکاء سے کیا’ اس موقع پر امیدوار صوبائی اسمبلی خواجہ رضوان’ تاجر لیڈر میاں اختر محمود’ چوہدری سلیم جٹ’ چوہدری تاج رحمانی’ رانا عابد کے علاوہ اہل علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی’ چوہدری عابد شیرعلی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن ملکی ترقی’ استحکام اور بقاء کیلئے ہر وہ قدم اٹھائے گی جس سے ملک و قوم کا فائدہ ہو’ پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں ایک مرتبہ پھر ترقی کے سفر پر رواں دواں ہے’

ہمسایہ ممالک پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کیلئے تیار ہو گئے ہیں’ یہی وجہ ہے کہ عمران خان خوف میں مبتلا ہے کہ اگر یہ سرمایہ کاری ہو گئی تو ملک میں خوشحالی آئے گی اور عوام کو مہنگائی اور بیروزگاری سے نجات مل جائے گی اور وہ خوشحال ہو جائیں گے اور پی ٹی آئی کی سیاست کا جنازہ نکل جائے گا’ وہ مختلف حیلوں بہانوں سے ملک میں انتشار پھیلا کر ملکی ترقی کو روکنا چاہتے ہیں’ مگر پی ڈی ایم کی حکومت عمران خان کا ہر محاذ پر مقابلہ کرے گی اور عوام سے کئے گئے ہر ظلم کا حساب لے گی’

‘ اس سے قبل چوہدری عابد شیرعلی کی جلسہ گاہ آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا’ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے اور زبردست آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا’ سٹیج سے میاں اختر محمود کے نعروں نے سماں باندھ دیا اور انہیں زبردست الفاظ میں ویلکم کہا’ چیف کوارڈی نیٹر مسلم لیگ (ن) این اے 102 چوہدری اویس تاج رحمانی اور اہل علاقہ کی ڈیمانڈ پر چوہدری عابد شیرعلی نے ایوب کالونی میں ڈسپنسری کے قیام کا بھی اعلان کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں