علامہ اقبال

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے 7شعبوں میں پی ایچ ڈی کے داخلوں کا اعلان کردیا

اسلام آباد (عکس آن لائن)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2022 کے پہلے مرحلے کے داخلوں میں 7شعبوں میں پی ایچ ڈی کے داخلوں کا اعلان کردیا، اِن میں ایجوکیشن چار سپیشلائزیشن میں(فاصلاتی اور غیر رسمی تعلیم، ایلمینٹری ٹیچر ایجوکیشن، سائنس ایجوکیشن، ٹیچر ایجوکیشن) ایجوکیشنل پلاننگ اینڈ مینجمنٹ قرآن اینڈ تفسیر، کیمسٹری، فزکس، شماریات اور ایگریکلچرل ایکسٹینشن شامل ہیں، اِن تمام پروگرامز کی کلاسسز اسلام آباد میں واقع یونیورسٹی کے مین کیمپس میں بالمشافہ منعقد ہونگی۔

ان پروگرامز میں داخلہ صرف آن لائن لیا جاسکتا ہے۔ داخلہ فارمزاور پراسپکٹسسز یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں،داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 14فروری مقرر کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلہ حاصل کرنے کے لئے انٹری ٹسٹ پاس کرنا لازمی ہے، داخلہ ٹیسٹ 17سے 24فروری کے درمیان منعقدہوں گے۔ٹیسٹ و انٹرویو میں کامیاب امیدواروں کی پہلی میرٹ لسٹ25فروری اوردوسری 4مارچ 2022 کو یونیورسٹی کی ویب سائٹ پرجاری کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں