عفت عمر

عفت عمر نے بیٹی کی گریجویشن پر فیملی فوٹوز شیئر کردیں

نیو یارک (عکس آن لائن) سینئر اداکارہ و میزبان عفت عمر نے سوشل میڈیا پر فیملی فوٹوز شیئر کی ہیں جو کہ خوب وائرل ہو گئی ہیں۔اداکارہ عفت عمر کی بیٹی نے گریجویشن کی ڈگری حاصل کر لی ہے، اس موقع پر عفت عمر نے سوشل میڈیا اکانٹ پر بیٹی نورجہاں اور شوہر کے ہمراہ فوٹوز شیئر کی ہیں،تصاویرمیں عفت عمر کو بیٹی اور شوہر کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

عفت عمر نے بیٹی اور شوہر کے ساتھ شیئر کی گئی تصویر پر تنقیدی تبصروں سے بچنے کیلئے تصویر کے کمنٹ سیکشن کو بلاک کر دیا ہے۔عفت عمر نے بیٹی کی گریجویشن پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے ایک فوٹو پر لکھا مجھے تم پر فخر ہے میرے چھوٹے سے فرشتے، میری بیٹی، کارنیل یونیورسٹی کی سابق طالب علم۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں