عثمان ڈار

عثمان ڈار کا سیالکوٹ میں جدیدترین کرونا ٹیسٹنگ لیب کے قیام کا اعلان

سیالکوٹ(عکس آن لائن ) وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے سیالکوٹ میں جدید ترین کرونا ٹیسٹنگ لیب کے قیام کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی عثمان ڈار نے سیالکوٹ کے اسپتالوں کے دورے کے دوران کرونا وبا سے نمٹنے کے لیے ڈاکٹرز کو طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ کے اسپتالوں میں کرونا وائرس کے مریضوں کے لیے مزید وینٹی لیٹرز کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا،حکومتی مدد کے علاوہ ذاتی حیثیت،دوستوں کے تعاون سے سہولیات دیں گے۔

معاون خصوصی نے دورے کے دوران سیالکوٹ میں جدیدترین کرونا ٹیسٹنگ لیب کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حلقے کے عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

عثمان ڈار نے ٹائیگر فورس کے لیے موبائل ایپلی کیشن مانیٹرنگ سسٹم لانے کا عندیہ بھی دیا۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ٹائیگر فورس کے موثر استعمال کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم آفس کے ذریعے رضا کاروں کو خصوصی کارڈز فراہم کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں