عثمان بزدار

عثمان بزدار کو گرفتار نہ کرنے کا حکم واپس لینے کی استدعا مسترد

لاہور(عکس آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری وکیل کی عثمان بزدار کو گرفتار نہ کرنے کا حکم واپس لینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سابق وزیراعلی پنجاب کی حفاظتی ضمانت میں 8مئی تک توسیع کر دی، کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ پیر تک گرفتار نہیں ہوں گے تو کچھ فرق نہیں پڑتا،ان کا ویک اینڈاچھا گزر جائے گا،

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس طارق سلیم شیخ نے سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی مقدمات کی تفصیلات اور حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست پر سماعت کی، عثمان بزدار عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے سرکاری وکیل کی عثمان بزدار کو گرفتار نہ کرنے کا حکم واپس لینے کی استدعا مسترد کر دی،دوران سماعت جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ سمجھ نہیں آتی ہر کیس میں گرفتاری کیوں درکار ہوتی ہے؟

پرویز الہی کے گھر پر جو کچھ ہوا اس کے بعد آپ کو آنکھیں بند نہیں کرنی چاہئیں، پیر تک گرفتار نہیں ہوں گے تو کچھ فرق نہیں پڑتا، ان کا ویک اینڈ اچھا گزر جائے گا،عدالت نے عثمان بزدارکو گرفتار نہ کرنے کے حکم میں 8مئی تک توسیع کر دی اور کیس لارجر بنچ کو بھجوا دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں