عالیہ بھٹ

عالیہ بھٹ اپنے ہالی ووڈ کے سفر کوشروع کرنے کے لئے روانہ ہوگئیں

ممبئی(عکس آن لائن) بالی ووڈ میں ایک کے بعد ایک ہٹ فلموں سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ عالیہ بھٹ اپنی پہلی ہالی ووڈ فلم کی شوٹنگ کے لئے روانہ ہوگئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ فلم انڈسٹری پر حالیہ دنوں میں راج کرنے والی اداکارہ عالیہ بھٹ اپنا ہالی ووڈ کا سفرشروع کرنے کے لئے تیار ہیں اور ہالی ووڈ نگری کی جانب روانہ ہوچکی ہیں۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک نئی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو آگاہ کیا کہ وہ اپنی ہالی ووڈ ڈیبیو، آنے والی فلم ہارٹ آف اسٹون کی شوٹنگ کیلئے روانہ ہو رہی ہیں۔

عالیہ بھٹ فلم ہارٹ آف اسٹون میں ہالی ووڈ اداکارہ گال گیڈوٹ اور جیمی ڈورنن کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔پوسٹ شیئر کرتے ہوئے عالیہ بھٹ نے ایک دلچسپ کیپشن بھی لکھا،میں اپنی پہلی ہالی ووڈ فلم کی شوٹنگ کیلئے جا رہی ہوں، ایک بار پھر ایک نئی آنے والی اداکار ہ کی طرح محسوس ہورہا ہے بہت گھبرائی ہوئی ہوں!مجھے بیسٹ آف لک کہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں