سید امین الحق

عالمی طاقتیں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد اور بھارتی تسلط کے خاتمے کے عمل کو یقینی بنائیں، سید امین الحق

اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہا ہے کہ عالمی طاقتیں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد اور بھارتی تسلط کے خاتمے کے عمل کو یقینی بنائیں۔جموں وکشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے اپنے پیغام میں وفاقی وزیر نے کہاکہ کشمیری عوام بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے اپنے حق خودارادیت کامطالبہ اصولی بنیادوں پر کررہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ کشمیری عوام سے یہ وعدہ اقوام متحدہ کی قراردادوں میں کیاگیا تھا۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ عالمی طاقتیں اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد اور بھارتی تسلط کے خاتمے کے عمل کو یقینی بنائیں۔ سید امین الحق نے کہاکہ حق خود ارادیت ملنے تک ہر پاکستانی شہری مظلوم کشمیریوں کی آواز کے ساتھ آواز ملاتا رہے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں کو ان کا حق دلانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں