اسلام آ باد (عکس آن لائن) عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 20 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔رقم سے پچپن لاکھ متاثرین کو فائدہ پہنچے گا۔
عالمی بینک کے مطابق یہ رقم سیلاب متاثرین کی بحالی و تعمیر نو پر خرچ کی جائے گی،رقم خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین پر خرچ کی جائے گی۔ عالمی بینک کے مطابق رقم سے 55 لاکھ متاثرین کو فائدہ پہنچے گا،فنڈز خیبرپختونخوا کے دیہی علاقوں کی تعمیرو رقی کیلئے بھی استعمال ہوسکیں گے۔