عالمی برادری

عالمی برادری کی طرف سے حیاتیاتی تنوع بارے چینی صدر کی تقریر کی تعریف

بیجنگ (عکس آن لائن) بین الاقوامی شخصیات کے خیال میں حیاتیاتی تنوع کے کنونشن کے فریقین کی پندرہویں کانفرنس کے دوسرے مرحلے کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی افتتاحی تقریب میں چینی صدر شی جن پھنگ کی تقریر نے اس اجلاس میں ایک مضبوط تحریک پیدا کی اور عالمی ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے فروغ میں چینی دانشمندی، منصوبہ بندی اور چینی قوت پیش کی ہے۔اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
حیاتیاتی تنوع پر اقوام متحدہ کے کنونشن کی ایگزیکٹو سکریٹری الزبتھ موریما نے کہا کہ صدر شی کی تقریر نے ایک بہت اہم پیغام دیا۔

انہوں نے کثیرالجہتی کی اہمیت اور بین الاقوامی تبادلوں اور تعاون کو گہرا کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے ایک مضبوط ماحولیاتی نظام کے ٹھوس فوائد کے بارے میں بھی بات کی، جو مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے بہت اہم ہیں۔
پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی کے چائنہ ریسرچ سینٹر کے سینئر مشیر حسن داؤد بوت نے کہا کہ صدر شی نے اپنی تقریر میں اس بات کاذکر کیا کہ “بیلٹ اینڈ روڈ” گرین ڈویلپمنٹ انٹرنیشنل الائنس اور کون مینگ بائیو ڈائیورسٹی فنڈ کی بنیاد پر عالمی بائیو ڈائیورسٹی گورننس کو بہتر طریقے سے فروغ دیا جائے گا۔ جس سے میں بہت متفق ہوں۔ میرے خیال میں اب چین ضرورت مند ممالک کو مدد فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

صدر شی جو کچھ کر رہے ہیں وہ بنی نوع انسان کے بہتر مستقبل اور ایک بہتر دنیا کی تعمیر کے لیے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں