بھارتی تشدد

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں خواتین کے خلاف بھارتی تشدد رکوانے کیلئے کردار ادا کرے،پاکستان

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں خواتین کے خلاف بھارتی تشدد رکوانے کے لئے کردار ادا کرے،بھارت مقبوضہ کشمیر میں جان بوجھ کر قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔

منگل کو ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ آج ہم کشمیری خواتین کی کنن اور پوش پورا گائوں میں تئیس فروری 1991 میں اجتماعی عصمت دری کے ہولناک واقعہ کو یاد کر رہے ہیں، یہ دن مقبوضہ جموں و کشمیر میں بین الاقوامی برادری کی اجتماعی یاد پر ایک داغ ہیاس واقعہ میں ملوث مجرموں کا احتساب کیا گیا اور نہ متاثرین کو انصاف فراھم کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جان بوجھ کر قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، اس نے مقبوضہ کشمیر میں عصمت دری، تشدد اور کشمیری خواتین کے قتل کو ریاستی ہتھیار بنا رکھا ہے۔ترجمان نے کہاکہ بھارت کے 5اگست2019 کے یکطرفہ اقدامات کے بعد ان گھنائونے جرائم میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں تشدد، پڑے پیمانے پر عصمت دری کے واقعات کو خودمختار کمیشنز، انسانی حقوق کی تنظیموں، عالمی میڈیا اور سول سوسائٹی نے بھی دستاویزی شکل دی ہے، ہائی کمشنر فار ہیومن رائیٹس کی رپورٹس بھی اس کی تصدیق کرتی ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں خواتین کے خلاف تشدد کا معاملہ حل کرنے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں