عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کے پھیلاو کا سبب بتادیا

نیویارک ( عکس آن لائن)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے کہا ہے کہ ویکسین لگوانے کے بعد احتیاطی تدابیر چھوڑنا کورونا وائرس کے پھیلاو کا سبب بن رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈبلیو ایچ اونے کہا کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کیسز اور اموات میں اضافہ ویکسین کو نجات دہندہ سمجھنے کے باعث ہو رہا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق کورونا کیسز میں اضافے کی کئی وجوہات ہیں جن میں وائرس کی نئی اقسام، حفاظتی اقدامات پرعمل نہ کرنا اور لاک ڈاون کے خاتمے کے بعد معمول کی زندگی کی جانب واپس لوٹنے جیسی غلط فہمیاں شامل ہیں۔ڈبلیو ایچ او کی ترجمان مارگریٹ ہیرس کے بقول وبا میں اضافے کی ایک اور وجہ یہ غلط تاثر بھی ہے کہ ویکسین آنے کے بعد اب یہ وبا ختم ہو جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ لوگ اس غلط فہمی کا شکار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں