عاصم اظہر

عاصم اظہر نے ناروے گلوکارہ کے ہمراہ اشتراک کرلیا، جلد گانا ریلیز کریں گے

کراچی (عکس آن لائن)پاکستان میوزک انڈسٹری کے ورسٹائل گلوکار عاصم اظہر نے جلد اپنے پہلے بین الاقوامی فنکار کے اشتراک کے ساتھ گانا ریلیز کرنے کا اعلان کر دیا۔انسٹا گرام پر سٹوری شیئر کرتے ہوئے عاصم اظہر نے اعلان کیا ہے کہ ان کے مداح جلد ان کا ناروے گلوکارہ Astrid Sکے ہمراہ پہلا عالمی سطح پر ریلیز ہونے والا گانا ڈارک آورز سن سکیں گے۔

دوسری جانب ناروے گلوکارہ Astrid S نے بھی اپنے انسٹاگرام پر اس گانے کا مختصر ویڈیو کلپ شیئر کیا اور اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے عاصم اظہر کی آواز کی تعریف کی۔اس مختصر ویڈیو کلپ میں عاصم اظہر کو اس گانے کو اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں گاتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں