عارف لوہار

عارف لوہار حمد کی ریکارڈنگ کراتے ہوئے وجد میں آگئے

لاہور(عکس آن لائن ) نامور فوک گلوکار عارف لوہار حمد کی ریکارڈنگ کراتے ہوئے وجد میں آگئے اور ریکارڈنگ کے دوران زارو قطار رو تے رہے ۔بتایا گیا ہے کہ عارف لوہار نے عید الاضحی کیلئے ایک نجی ٹی و ی چینل کے شوکی ریکارڈنگ میںشرکت کی جہاںانہوںنے رب تعالیٰ کی حمد و ثنا بیا ن کی۔

ریکارڈنگ کے دوران عارف لوہار کی آنکھوں سے زارو قطار آنسو بہنا شروع ہو گئے جس کی وجہ سے شو میں شریک حاضرین کی آنکھیں بھی نم ہو گئیں ۔عارف لوہار نے وجدکی کیفیت میںحمد پڑھی جس پر حاضرین نے ان کو احتراماً کھڑے ہو کر داد دی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں