عارفوالا (نمائندہ عکس آن لائن) عارفوالاشہرکومحفوظ بنانے اوربڑھتی ہوئی ٹریفک کوکنٹرول کرنے کے حوالہ سے SDPOچوہدری انعام الحق کی زیرصدارت مرکزی انجمن تاجران کااہم اجلاس سرکل آفس میں منعقدکیاگیا
اجلاس میں شہرمیں چوری وراہزنی اورڈکیتی جیسی وارداتوں کی روک تھام کے لئے سبزی منڈی کی طرح اہم شاہراہوں اورگلیوں بازاروں میں سکیورٹی کیمرے تنصیب کرنے پرزوردیاگیاڈی ایس پی چوہدری انعام الحق نے مرکزی انجمن تاجران کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ کیمرے کرائم کنٹرول کرنے میں پولیس کے معاون ثابت ہوتے ہیں تمام تاجرتنظیمیں اپنے اپنے بازاروں،منڈیوں اورگھروں میں کیمرے لگوائیں اورایک موضوع کنٹرول روم کی سہولت فراہم کرنے میں پولیس آپ کومددکرنے کوتیارہے جس پرصدرالحاج صوفی محمدرشیداورچیف ایگزیکٹیومرکزی انجمن تاجران محمدحسین حسینی نے پولیس کے ساتھ ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی اس موقع پرچئیرمین مارکیٹ کمیٹی چوہدری ناصرحمیدنے خصوصی شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنرپاکپتن کی زیرصدارت سولجربورڈکاسالانہ اجلاس منعقدہواجس میں اسسٹنٹ کمشنرپاکپتن اوراسسٹنٹ کمشنرعارفوالامیڈم علیزہ ریحان سمیت دیگرضلعی محکموں کے سربراہان نے شرکت کی ڈپٹی ڈائریکٹرکرنل خالدملک نے آنے والے تمام شرکاء کوبریفنگ دی اورسابقہ فوجیوں اوربیواؤں کے مسائل پربات چیت کی دیگرمسائل کے ساتھ ساتھ پاکپتن میں سولجربورڈکے قیام کے لئے جگہ کی فراہمی پرتفصیل سے بات چیت کی گئی اس پرڈپٹی کمشنر نے فرزندلودھی کوفوری مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں اجلاس میں وئلفیرافسرریاض احمدشاد،سول ممبرعلی رضا،پی اے شفیق شاہین،سپرینڈنٹ سراج الحق سمیت دیگرعملہ نے بھی شرکت کی۔