عائشہ گلالئی

عائشہ گلالئی اور نور ولی مسلم لیگ ق میں شامل

اسلام آ باد (عکس آن لائن) پاکستان تحریک انصاف گلالئی کی سربراہ عائشہ گلالئی اور قومی وطن پارٹی کے رہنما نور ولی نے مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ دونوں رہنما خیبرپختونخوا میں پارٹی کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین، چوہدری سرور، عائشہ گلالئی، نور ولی اور دیگر نے لاہور میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ چوہدری وجاہت حسین نے کہا کہ عائشہ گلالئی اور قومی وطن پارٹی سے نور ولی نے مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اختیار کرلی ہے، چوہدری شجاعت سیاست کو آگے لیکر چلیں گے۔

چوہدری سرور نے اس موقع پر کہا کہ چوہدری شجاعت کی قیادت میں مسلم لیگ ق میں کثیر تعداد میں لوگ شامل ہورہے ہیں، 9 مئی کو ملکی استحکام کو خطرے میں ڈالا گیا، جس پر ہم نے ریلیاں نکالیں۔ ان کا کہا ہے کہ عائشہ گلالئی اور نور ولی خیبرپختونخوا میں پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے کردار ادا کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں